لاہور:طالب علم کو ہنی ٹریپ کر کے بھتہ لینے والا گینگ پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں نوجوان نے ہنی ٹریپ میں پھنسنے کی شکایت کی.
جس پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی۔ پولیس نے ہنی ٹریپ میں ملوث ملزمان مصباح ، اسد اور احمد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ مصباح فیس بک پر کے پی کے نوجوانوں کو ٹارگٹ کرتی تھی اور ویڈیو کال کے ذریعے نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کی جاتیں۔ جس کے بعد ملزم سکرین ریکارڈنگ سے نیم عریاں ویڈیوز محفوظ کر کے بھتہ وصول کرتےاور جعلی موبائل اکاؤنٹس پر رقم منتقل کرواتے تھے۔
