بلوچستان کے علاقے سنجدگی میں گزشتہ رات سے کوئلے کی کان بیٹھنے سے 12 مزدور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کان میں گیس کے باعث پی ڈی ایم اے کے 2 اہلکار بیہوش ہوگئے.واضح رہے کہ گیس بھر جانے کے باعث کوئلہ کان بیٹھ گئی۔جس کی وجہ سےکام میں مصروف 12 کانکن کان کے اندر پھنس گئے۔متاثرہ کانکنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق کوئٹہ سے تقریباً 40 کلومیٹر دور سنجدی کے علاقے میں کوئلے کی ایک کان گیس بھر جانے کے باعث بیٹھ گئی ہے،جس کے نتیجے میں 12 مزدور کان کے اندر دب گئےہیں،جس کے لئے امدادی کام کئےجا رہے ہیں۔