بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش،ڈسٹرکٹ بارملتان میں تقریب کاانعقاد

بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کا یوم پیدائش،ڈسٹرکٹ بارملتان میں تقریب کاانعقاد

f2c4de7f 4ade 4fa5 b76f a410c9504069
لب آزاد

ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ،سینیئر پارٹی رہنما حبیب اللہ شاکر ایڈوکیٹ،پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے کوآرڈینیٹر نشید عارف گوندل نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت کے فروغ اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کی، اور ان کے مشن کو جاری رکھیں گے پیپلز لائرز فورم نے ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کی ہے اور اپنی اس وابستگی کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے کوآرڈینیٹر نشید عارف گوندل ،پی ایل ایف رہنما زوار قریشی ،خالد وینس کے زیر اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و سابق وزیراعظم شہیدذوالفقار علی بھٹو کی 97ویں سالگرہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت کے فروغ اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کی، اور ان کے مشن کو جاری رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پیپلز لائرز فیڈریشن ہمیشہ جمہوریت کے تحفظ اور آئین کی بالادستی کے لیے کھڑی رہی ہے اور کھڑی رہے گی۔

تقریب میں محبوب سندیلہ،مہراقبال سرگانہ، خالد وینس، عاصم پرویز، نوید ہاشمی، اشتیاق شاہ، ستارہ نعیم عباس، محمد عثمان، چوہدری یٰسین، بابرسویکارنو، مشتاق احمد قریشی سمیت کثیر تعداد میں وکلاء نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء نے بھٹو شہید کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹنے کے ساتھ بھٹو شہید کے درجات کی بلند ی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں