لب آزاد
سابق رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ نے ملتانیوں کو تین خوشخبریاں سنا دیں۔ سال 2025 ءمیں حکومتی سطح پر ملتان میں تین بڑے پروجیکٹ مکمل ہوں گے۔احمد حسین ڈیہڑنے گفتگو میں مزید بتایا کہ ملتان رنگ روڈ منصوبہ اے۔ڈی۔پی میں شامل کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے خصوصی طور پر ملتان رنگ روڈ منصوبہ میں توجہ لی ہے۔ رنگ روڈ بننے سے ملتان کی جنوبی پنجاب میں اہمیت مزید بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ نادرن بائی پاس کو اس سال ٹاٹے پور انٹرچینج سے لنک کیا جائے گا۔جس کے تحت ٹاٹے پور انٹرچینج سے لنک ہونے کے بعد موٹروے پر سفر مزید قریب ہو جائے گا۔اس طرح ملتان میں امراض چشم کا ہسپتال بھی اسی سال بنے گا اور امراض چشم ہسپتال میں آئی۔ بینک بھی ہوگانیز امراض چشم ہسپتال میں آنکھوں کی ٹرانسپلاٹ کا منصوبہ بھی شامل ہوگا۔