Untitled 91

زکریا یونیورسٹی: خاتون ٹیچر کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم پروفیسر کا جسمانی ریمانڈ منظور

ملتان:بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملزم ڈاکٹر احسان قادر کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا.

قبل ازیں پولیس تھانہ ڈی ایچ اے نے زکریا یونیورسٹی کے شعبہ فاریسٹری کی اسسٹنٹ پروفیسر (ش) کی درخواست پر ایک روز قبل مقدمہ درج کرنے کے چند گھنٹے بعد جدید ٹیکنالوجی کو برؤے کار لاتے ہوئے ملزم سابق ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شعبہ فاریسٹری ڈاکٹر احسان قادر بھابھہ کو گرفتار کر لیا.

ملزم کو آج ضلع کچہر ی ملتان میں‌ علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں‌پولیس کی جانب سے ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی.

فاضل عدالت نے ملزم ڈاکٹر احسان قادر کو ڈی این اے کے لئے لاہور لے جانے کے لئے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم
دیا۔

اس موقع پر یونیورسٹی طلبہ اور وکلاء کی بھی بڑی تعداد موجود تھی.

اپنا تبصرہ لکھیں