411627 4314379 updates

نوجوان نے فائرنگ کرکے باپ، بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا

کراچی: نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنے ہی گھر کے 3 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ حیدر آباد کالو نی میں پیش آیا جہاں ایک بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو قتل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے ملزم کی بھابھی بھی زخمی ہوئی جو دوران علاج دم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمدکرلیا۔

پولیس کے مطابق مقتول امید اللہ بیوی بچوں کے ساتھ اپنے والد نعمت اللہ کے گھر میں ہی رہتا تھا، جبکہ ملزم اعجاز ائیرپورٹ کے علاقے میں رہتا تھا، ملزم نے پستول پر سائلنسر لگایا ہوا تھا۔

ملزم نے گھر میں‌ آ کر اچانک فائرنگ کر دی، جس کے باعث والد اور بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ملزم کی بھابھی کو زخمی حالت میں‌ہسپتال لے جایا گیا، جہاں کچھ دیر بعد وہ بھی جانبر نہیں‌ہو سکی.

اپنا تبصرہ لکھیں