410674 4497826 updates

چھیڑخانی کی شکایت پر نوجوان نے خاتون کو قتل کردیا

سرگودھا: نوجوان نے مبینہ طور پر چھیڑ خانی کی شکایت کرنے پر خاتون کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق کوٹ مومن میں 30 سالہ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ بازار گئی، جہاں ایک نوجوان نے اس سے بدتمیزی کی جس کے بعد گھر والوں سے واقعے کی شکایت کی گئی.

نوجوان نے شکایت کرنے کی رنجش پر مذکورہ خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس کے ساتھ مقتولہ کی لاش بھی پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں