Untitled 2025 08 03T220635.204

سولر پلیٹوں کی صفائی کرتے نوجوان وکیل کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا

حافظ آباد: سولر پلیٹوں نے جلال پور بھٹیاں میں آج ایک اور جان لے لی.واقعہ میں‌نوجوان وکیل زندگی کی بازی ہار گیا.

نواحی گاؤں بھوبھڑہ تھانہ سکھیکی سے تعلق رکھنے والے قانون دان دلشاد خان ایڈووکیٹ ولد خان محمد بھٹی سولر پلیٹوں سے کرنٹ لگنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے۔Untitled 2025 08 03T220040.486

اطلاعات کے مطابق وہ آج دن 10 بجے کے قریب اپنے رہائش واقع بھوبھڑہ میں نصب سولر پلیٹوں کی صفائی ستھرائی کر رہے تھے، کہ کام کے دوران انکو سولر پلیٹوں سے کرنٹ کا شدید جھٹکا لگا۔

کرنٹ کے جھٹکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

مرحوم کی وفات کی خبر ملتے ہی شہر کے سماجی اور قانونی حلقوں‌میں‌سوگواری کی کیفیت پیدا ہو گئی.

اپنا تبصرہ لکھیں