Untitled 2025 07 03T230812.516

سال 2025؛ گھوسٹ انرولمنٹ کا خاتمہ، نجی تعلیمی اداروں میں‌بھی لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے 2025 کو تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کے طلباء کو بھی ہزاروں کی تعداد میں لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرتعلیم پنجاب نے سال2025 میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح 2025 بھی تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کا سال رہا۔
424108 9800737 updates
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا تعلیمی اداروں میں 20 لاکھ گھوسٹ انرولمنٹ ختم کی، 26 ہزار اساتذہ کی ریشنلائزیشن سے ٹیچر شارٹیج پر قابو پایا، سلیبس ریفارمز پر تاریخی کام ہوا، امتحانی اصلاحات لائے اور بورڈز کو ای مارکنگ پر منتقل کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت نے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن پر فوکس کیا، 10ہزار اسکولوں میں ای سی ای رومز بنائے جبکہ روزانہ 11 لاکھ طلبہ و طالبات کو نیوٹریشن پروگرام سے مستفید کروایا جا رہا ہے۔صوبے میں 268 اسکول اپ گریڈ کیے، اساتذہ کی ہراسمنٹ کے 37 کیسز پر فیصلے ہوئے اور نجی تعلیمی اداروں کے طلباء کو بھی 10 ہزار لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا 450کالجز میں میرٹ پر پرنسپلز، 29 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل مکمل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں