اسلام آ باد: وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی تعددا کے اعدا د و شمار سامنے آگئے۔
سرکاری دستاویز کے مطا بق وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں، منسلک محکموں،ذیلی دفاتر اور آئینی داروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کی تعداد 31455 ہے۔
رپورٹ کے مطابق 38 وزارتوں اور ڈویژنوں میں مجموعی طور پر 581581 ملازمین کام کرتے ہیں، ان میں سے مرد ملازمین کی تعداد 550126 اور خواتین کی تعداد 31455ہے۔
اس طرح خواتین کے تناسب کی شرح 5 اعشاریہ 83 فیصد ہے.
تازہ ترین ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ایک نیا مراسلہ ارسال کردیا جس میں خواتین کیلئے مختص 10 فیصد کوٹہ پر عمل درآ مد کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
اس سے قبل عدلیہ کی جانب سے بھی خواتین کے کوٹہ پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی تھی.
