نمائندگان:کاہنہ کے علاقے میں کھیتوں سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کی گردن پر تیز دھار آلے کے نشانات پائے گئے ہیں، جس سے بظاہر قتل کا شبہ ظاہر ہوتا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ماہرین موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت سمیت واقعے کے دیگر پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے کارروائی جاری ہے۔
دوسری جانب جہلم میں مبینہ طور پر موبائل فون رکھنے کے الزام پر بہو کو سسرالیوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا.
متاثرہ خاتون کے مطابق اس پر بے بنیاد الزامات لگا کر اس کے کردار پر شک کیا گیا اور پھر اسے مبینہ طور پر برہنہ کر کے لوہے کے گرم پائپوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔، جبکہ پولیس نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر بھی مبینہ طور پر اس پر تشدد میں شامل رہا اور اس کے کان پلاس سے کھینچتا رہا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ تشدد میںملوث شوہر، ساس اور جیٹھانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید دو ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

