لاہور:چوہنگ کے علاقے میں نوکری کا جھانسہ دےکر خاتون سے اجتماعی زیادتی اور گردہ نکالنےکا واقعہ پیش آیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق واقعہ ڈیڑھ ماہ قبل لاہور کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا، ملزموں نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر اغواء کیا اور راولپنڈی لے جا کر ایک گھر میں قید کر دیا۔
ملزمان نے خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔
بعد ازاں طبی معائنہ میں متاثرہ خاتون کا بایاں گردہ نہیں ہونے کا انکشاف ہوا۔
چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب حنا پرویز بٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور واقعے میں ملوث تمام ملزموں کو فوری گرفتار کرنےکا حکم دے دیا۔
حنا پرویز بٹ کا کہنا ہےکہ متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائےگی۔
