406949 838720 updates

عطا آباد جھیل میں نکاسی کا پانی چھوڑنے کی غیرملکی سیاح کی شکایت کی ویڈیو وائرل

ویب نیوز: غیرملکی سیاح کی ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی سیوریج اور غلاظت کی شکایت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی سیاح نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مقامی افراد نے ہوٹل کا فضلہ جھیل میں چھوڑے جانے کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں دکھایا بھی کہ جھیل کے صاف پانی اور گندے پانی کے درمیان فرق کو واضح طورپر دیکھاجاسکتاہے۔

غیر ملکی سیاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلگت بلتستان کی حکومت ایکشن میں آگئی اور فوری واقعے کا نوٹس لے لیا۔صوبائی حکومت کے نوٹس کے بعد انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی گلگت بلتستان کی ٹیم معائنہ کرنے عطا آباد جھیل پہنچ گئی۔

انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ترجمان نے کہاکہ جھیل میں سیوریج کے پانی کے شواہد ملے تو ہوٹل انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

عطاآباد جھیل میں‌گدلے پانی اور صاف پانی کے علیحدہ علیحدہ واضح نظر آنے کی ویڈیو کو کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیئر کرنے کے ساتھ گلگت بلتستان ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ کو مینشن کیا جا رہا ہے.

صارفین کی جانب سے عطاآباد جھیل میں‌گدلے پانی کو شامل کرنے بارے سوالات بھی کئےجا رہے ہیں.

جس کے بعد انتطامیہ کی جانب سے کہنا ہے کہ اس وقت تک یہ معاملہ مکمل طور پر واضح نہیں ہوا ہے، تاہم اس پر کام کیا جارہا ہےاور ذمہ داروں‌کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائےگی.

اپنا تبصرہ لکھیں