مظفرگڑھ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیلاب متاثرین سے ملاقات کے لئےعلی پور ریلیف کیمپ آمد سے قبل سیلاب متاثرین نے احتجاج کیا.
سینکڑوں سیلاب متاثرین نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا۔جس پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر احتجاج کرنیوالے متاثرین کو زبردستی ہٹادیا۔
متاثرین نے الزام عائد کیا کہ ہمیں احتجاج کرنے پر پولیس نے تشدد اور لاٹھی چارج کا نشانہ بنایا، تاکہ وزیراعلی پنجاب ہمارے حالات نہیںدیکھیں؟. علی پور کے سیلاب متاثرین نے انتظامیہ کیطرف سے زبردستی ریلیف کیمپ سے باہر نکالنے کا الزام لگادیا۔
متاثرین نے کہا کہ انتظامیہ نے من پسند افراد کو ریلیف کیمپ میں بیٹھاکر ہمیں زبردستی باہر نکال دیا تاکہ ہم وزیراعلی کو حقائق نہیں بتاسکیں۔
تاہم اس سے قبل علی پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بد نظمی سے کئی متاثرین کی حالت غیر ہوگئی ۔
علی پور میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول فلڈ ریلیف کیمپ میں اُس وقت شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جب متاثرین کی بڑی تعدادکیمپ میں داخل ہوگئی۔امدادی کیمپ پر سیلاب متاثرین کی دھکم پیل اور ہاتھا پائی سےکئی سیلاب متاثرین کی حالت غیر ہوگئی۔
متاثرین امدادی سامان کے لیے لڑ پڑے، اس دوران ہاتھ جو آیا لے کر چل پڑا، سیلاب متاثرین امدادی سامان لے گئے اورکیمپ خالی کردیا۔