ملتان: حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سے ملازمین کی بڑی تعداد میںبرطرفی کے خلاف ملازمین اور یونینز نے اسلام آباد میںدھرنا دینے اور بیوی بچوںسمیت احتجاج میںشرکت کا کال دےدی ہے.
اس ضمن میںنیشنل ورکرز یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری راجہ مسکین اور پاکستان ورکرز الائنس کے جنرل سیکرٹری عارف شاہ نے پریس کانفرنس میںڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو نکالے جانے کے خلاف 12 مئی کو ہیڈ آفس اسلام آباد کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
عہدیداران نے تمام ملازمین کو اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ احتجاج میں شرکت کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے کہ اب مقامی طور پر احتجاج کرنے کا کوئی فائدہ نہیںہے اور حکومت ان کی کوئی بات نہیںسن رہی ہے، اس لئے ملک بھر سے ملازمین اپنے تحفظ کے لئے اسلام آباد کا رخ کریںگے اور اپنے اہلخانہ کو بھی ساتھ لے کر جائیںگے.
ملک شہزاد اعوان۔ فائل فوٹو
دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے ریجنل مینیجر ملتان ملک نیر عباس مہے کوعہدے سے ہٹا کر ملک شہزاد کو ریجنل منیجر ملتان تعینات کر دیا ہے،جبکہ وئیر ہاؤس انچارج اسرار فر ید چشتی کو وئیر ہاؤس برانڈڈ گڈز( بی جی) مقرر کردیا ہے.
دریں اثناء ملازمین اور یونینز نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق کنٹریکٹملازمین کو ملازمت سے برطرف نہیںکرنے پر نیئر عباس مہے کو عہدے سے ہٹایا گیاہے، جس کی مذمت کرتے ہیںاور نیئر عباس مہے کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.
����
