Untitled 2026 01 04T062949.640

افغانستان کی تعمیرِ نو کے لئے 20 برس میں امریکا کے 144 ارب ڈالر فنڈز کا اجراء

ویب نیوز:امریکی انسپکٹر جنرل کی جانب سے افغانستان میں 2001ءسے 2021ء تک جاری جنگ اور تعمیر نو کے حوالے سے حتمی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کےمطابق امریکا نے 20برسوں میں افغانستان کی تعمیرِ نو پر 144 ارب ڈالرخرچ کر ڈالے،جنگی کارروائیوں پرامریکا نے 763 ارب ڈالراضافی خرچ کئے،90 ارب ڈالرسےجدید افغان فوج کھڑی کی گئی لیکن وہ امریکی انخلاء ہوتے ہی بکھر گئی،افغان فورسز کےلیے147ہزار گاڑیاں 4 لاکھ 27 ہزار ہتھیار اور 162 طیارے دیئے گئے۔امریکی فوج نے 7.1ارب ڈالر کا اسلحہ افغانستان میں ہی چھوڑ دیا.
usa in afg
سقوط کابل کے بعد بھی امریکا نے 4 سالوں میں طالبان حکومت کو 3.83ارب ڈالرکی امداد دی،عالمی عطیہ دہندگان نے 8.1 ارب ڈالر فراہم کیے، لیکن عام افغان شہریوں کو آج بھی بھوک،قحط اور بے روزگاری کا سامنا ہے۔

رپورٹ کےمطابق یہ اخراجات دوسری جنگِ عظیم کے بعد یورپ کی بحالی کے لیے بنائے گئے مارشل پلان سے بھی زیادہ تھے،لیکن افغان حکومتوں کی کرپشن اور بدعنوانیوں کے باعث عام افغان شہری آج بھی بھوک،قحط اور بے روزگاری کا شکار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں