ویب نیوز:اقوام متحدہ نے عطیات کی شدید قلت کا سامنا ہونے پر اگلے سال کیلئے صرف 23 ارب ڈالر کے امدادی بجٹ کی اپیل کردی۔
اقوام متحدہ کےامدادی ادارے کےسربراہ ٹام فلیچرنےاگلےسال کیلئے 23 ارب ڈالرکےامدادی بجٹ کی اپیل کی، جبکہ گزشتہ سال یہ بجٹ 47 ارب ڈالر تھا۔
اس 23ارب ڈالرسے صرف 8 کروڑ 70 لاکھ افراد مستفید ہوسکتے ہیں۔
ٹام فلیچرکاکہنا ہےضرورتیں زیادہ ہیں لیکن فنڈزکی کمی نےبجٹ کم رکھنے پرمجبورکیا,اب تک اقوام متحدہ کوصرف 12 ارب ڈالر وصول ہوئے ہیں۔ جس میں سے4 ارب ڈالرفلسطین کیلئے مختص کیا گیا ہے۔
امدادی پروگرام میں سوڈان دوسرے اور شام تیسرے نمبر پر ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور جرمنی کی جانب سے اقوام متحدہ کی امداد میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کی گئی۔