murder case 1

نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو خواجہ سراؤں کو قتل کر دیا

لکی مروت: شہری علاقے میں فائرنگ کرکے دو خواجہ سراؤں کو قتل کر دیا گیا،دونوں خواجہ سراء محفلوں میں‌رقص کرکے گزر بسر کر رہے تھے.

پولیس کےمطابق مقتول خواجہ سراؤں کی شناخت ذاکر اورشہاب عرف ڈالر کے نام سے ہوئی ہے وہ سرائے نورنگ میں ایک نجی کمرے میں کرائے پر مقیم تھے،رات کو اسی کمرے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کردیا.

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزموں‌کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں‌لایا جائےگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں