کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی کریک میں پانی کی بورنگ کے دوران لگنے والی آگ کی شدت تیسرے روز بھی برقرار ہے۔
میڈیس رپورٹس کے مطابق کورنگی میں تین روز قبل بورنگ کے دوران زیر زمین گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ تیسرے دن بھی بدستور لگی ہوئی ہے۔جس کی وجہ سے زمین سے پانی ابلنے کے ساتھ اس میںآگ بھی لگی ہوئی ہے.
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر ٹیم تعینات ہے جبکہ کے ایم سی فائر بریگیڈ کی ٹیم متاثرہ مقام پر موجود ہے، اور پانی کے پھیلاؤ کو روک دیا گیاہے۔