425455 2380897 updates

انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان کو بہترین باؤلنگ کے باوجود انگلینڈ سے شکست کا سامنا

ویب نیوز:انڈر 19 ورلڈکپ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے دی۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس 211رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47 ویں اوور میں 173رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
Untitled 2026 01 16T211445.303
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی شاندار بولنگ کے سامنے انگلش بیٹرز کھل کر نہیں کھیل سکے اور پوری انگلینڈ انڈر 19 ٹیم 47 ویں اوور میں 210 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے فیلکونر نے سب سے زیادہ 66 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ علی رضا، عبدالسبحان اور مومن قمر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلش ٹیم کے دیئے گئے 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کے اوپنرز سمیر منہاس اور محمد شایان صرف 23 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئے، عثمان خان 6 رنز بنانے کے بعد پویلین پہنچے، احمد حسین 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور پاکستان انڈر 19 ٹیم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47 ویں اوور میں 173رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، اسے 37 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کپتان فرحان یوسف 65 رنز بناکر نمایاں رہے۔انگلینڈ کے ایلکس گرین، البرٹ اور جیمز منٹو نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں