402031 5482209 updates

کمسن بچی کے قتل اور زیادتی میں‌ ملزم ماموں ساتھیوں‌کی فائرنگ سے ہلاک

راولپنڈی: نواحی علاقہ مندرہ میں 7 سال کی بچی کےقتل اور زیادتی کے الزام میں ملزم سگا ماموں‌نکلا، پولیس حراست میں‌ آنے کے بعد ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو حراست سےچھڑانے کےلیے اس کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پرفائرنگ کی، اس دوران زیر حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا جو ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے قتل و زیادتی میں ملوث ملزم اس کا ماموں تھا، ملزم کو گزشتہ رات پولیس نے گرفتار کیا تھا جسے برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران نامعلوم ساتھی ملزموں نے فائرنگ کر دی۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم آئس کا نشہ کرتا تھا اور مقتولہ کے گھر کے قریب ہی رہتا تھا،ملزم بچی کو زیر تعمیر عمارت میں لےگیا،جہاں اس نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی، بچی کے شور کرنے پر ملزم نے اس کوقتل کردیا اور ملزم نے بچی کو قتل کرنےکے بعد اس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد گھر آگیا اور اہلخانہ کے ساتھ مل کر بچی کو تلاش کرتا رہا، ملزم کی مشکوک حرکات پر اس کو شامل تفتیش کیا گیا، تو اس نےاعتراف جرم کرلیا۔

ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں‌ مقتولہ بھانجی کوزیادتی کا نشانہ بنانے کا بتایا، جس پر پولیس ملزم کو جائے وقوعہ پر برآمدگی کےلئے لے جا رہی تھی کہ ملز کنامعلوم شاتھیوں‌اسے کو چھڑانے کےلئے پولیس پر فائرنگ کردی، جس سے ملزم زخمی ہو گیا اور ہسپتال کے راستے میں‌ مارا گیا.

اپنا تبصرہ لکھیں