ملتان:جعلی فوجی افسربن کر شہریوں کو لوٹنے والا گروہ کے دو ارکان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے علی پور اور جتوئی میں کارروائی کرتے ہوئے دو کروڑ روپے کا آن لائن فراڈ کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم محمد قاسم اور محمد فراز واٹس ایپ کے ذریعے کروڑوں بٹورنے میں ملوث نکلے۔
ملزموں نے فوجی افسر کی جعلی شناخت استعمال کرکے دو کروڑ روپے بھی ہتھیائے ہیں۔
این سی سی آئی اے نے بین الاضلاعی گروہ کیخلاف علی پور اور جتوئی میں چھاپے مارے،کامیاب چھاپوں کے دوران دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
