اوکاڑہ: پسند کی شادی پر بھائی نے فائرنگ کر کے دو سگی بہنوں کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے پسند کی شادی پر بڑی بہن کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا۔
اس دوران مزاحمت پر چھوٹی بہن بھی فائرنگ کی زد میں آگئی۔
پولیس نے ملزم سیف الملوک کو گرفتار کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
قتل ہونے والی بہنوںکی لاشوںکو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دیا ہے.