411442 402074 updates

مختلف واقعات میں دو بہنیں‌ چھوٹے بھائیوں‌ کے ہاتھوں‌قتل ہو گئیں‌

نمائندگان: فیصل آباد میں کھانے میں تاخیر پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑی بہن کوقتل کر دیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کا افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے چک 564 گ ب میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ بچیانہ میں مقدمہ درج کر کے فائرنگ کرنے والے ملزم ارباز خان کو گرفتار کر لیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اس طرح‌جھنگ کے تھانہ سیٹلاٸٹ ٹاٶن کی حدود موضع گگڑانہ میں پسند کی شادی کرنے پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل ہو گئی.

مقتولہ کرغزستان سے MBBS کر کے واپس آئی تھی۔

جس کے پسند کی شادی کرنے پر بھائی کو رنج تھا، پولیس نے ملزم عمیر گگڑانہ کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں