01

سابق چیف جسٹس پاکستان کے خلاف فتویٰ کیس میں 2 ملزموں‌کو سخت سزائیں

لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف فتویٰ جاری کرنے سے متعلق دو اہم مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔
Untitled 2026 03 02T213421.011
عدالت کے جج شاہد سکندر نے ٹرائل مکمل ہونے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں دونوں ملزمان کو سخت سزائیں سنائی گئیں۔

عدالت نے کالعدم تنظیم سے وابستہ مولانا طاہر سیفی کو 32 سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ میں درج کیا گیا تھا.

جس میں الزام تھا کہ انہوں نے سابق چیف جسٹس کے خلاف اشتعال انگیز فتویٰ جاری کیا۔

دوسرے مقدمے میں ملزم ریاض کو 36 سال قید اور ساڑھے 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی اس کے خلاف مقدمہ تھانہ چھانگا مانگا، ضلع قصور میں درج تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں