lhc 1 2

جنوبی پنجاب سمیت صوبہ بھر کے 53 ایڈیشنل سیشن ججز اور 10 سینیئر سول ججز کے تبادلے

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کے 53 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 10 سینیئر سول ججز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں.

اس سلسلے میں‌ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے، اور تبدیل ہونے والے ججز کو 29ستمبر تک نئی جائے تعیناتی کا چارج سنبھالنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے.

نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائرہ نورین کو کوٹ ادو، سیف اللہ ہنجرہ کو لاہور، ندیم باری کو میانوالی، حسن عباس سید کو حسن ابدال تبدیل کر دیا گیا، جبکہ میانوالی سے عمران رشید اور عبدالحکیم ، کوٹ ادو سےآصف علی رانا، لاہور سے محسن علی خان کو ملتان تبدیل کر دیا گیا.
Untitled 67
یاسر حیات کو وہاڑی سے شیخوپورہ، محمد اشرف کو کھاریاں سے بہاولپور، محمد عمر کو شیخوپورہ سے وہاڑی، ملک محمد لطیف کو راجن پور سے لاہور، نوید الرحمن کو لیہ سے فیصل آباد، سردار فیصل نبی خان کو کہروڑ پکا سے چونیاں، کاشف قیوم کو تبادلہ دنیا پور سے جتوئی، امان اللہ کو کوٹ ادو سے دیپال پور تبدیل کر دیا گیا.

اس طرح 10 سینیئر سول ججز میں‌ شکیل احمد کو رحیم یار خان سے ساہیوال، محمد نوازش خان کو ڈی جی خان سے ننکانہ، منصف علی جوئیہ کو لاہور سے ڈی جی خان تبدیل کیا گیا ہے.
Untitled 68

اپنا تبصرہ لکھیں