لاہور: پنجاب ڈیفامیشن ایکٹ 2024 (Act XI of 2024) کے تحت اختیار استعمال کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے پنجاب میں Defamation Tribunals قائم کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ تقرریاں سیکشن 8(1)، پنجاب ڈیفامیشن ایکٹ 2024 کے تحت کی گئی ہیں۔ اس سیکشن کے مطابق گورنر پنجاب کو اختیار ہے کہ وہ Defamation Tribunals قائم کرے اور ممبران (عموماً سیشن ججز) تعینات کرے۔
قائم شدہ ٹریبونلز اور ان کے ممبران میںلاہور کے لئے انجم رضا سید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، ملتان کے لئے محمد ابراہیم اصغر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور راولپنڈی کے لئےغفار مہتاب، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو نامزد کیا گیا ہے.
فاضل ججز اب بطور ممبران Defamation Tribunals کام کریں گے اور ہتک عزت (Defamation) کے مقدمات سنیں گے۔
اس نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب میں ہتک عزت کے مقدمات کے لیے مخصوص ٹریبونلز قائم ہو گئے ہیں۔جس کا مقصد یہ ہے کہ ہتک عزت کے مقدمات کا جلد اور مؤثر ٹرائل کیا جا سکے بجائے اس کے کہ یہ عام سول عدالتوں میں طویل وقت لیں۔اب ایسے مقدمات کے لیے لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں علیحدہ فورمز موجود ہوں گے.