409499 1468582 updates

مختلف حادثات میں‌ تین خاندان اجڑ گئے، 9 جاں‌بحق اور 8 زخمی

لاہور :کینال روڈ پر مسلم ٹاؤن کے قریب اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی۔

پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن جناح انڈر پاس کے قریب اینٹوں سے بھری تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہو ئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ٹرالی پر سوار پر 4 مزدور اینٹوں کے نیچے دب گئے۔409488 9049935 updates

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے جب کہ جاں بحق ہونے والے باپ بیٹا تھے۔

ریسکیو ٹیم نے اینٹیں ہٹائیں تو مزدور احمد اور ریاض دم توڑ چکے تھے جب کہ ڈرائیور اسامہ اور مزدور ریحان زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال اور لاشوں کو ڈیڈ ہاؤس منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی میں ہاکس بے کے قریب گدھا گاڑی چوک پر کار نالے کی دیوار سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 بچوں اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق حادثے کی شکار کار میں پنجاب کے رہائشی 10 افراد سوار تھے، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

انچارج سول ہسپتال ٹراما سینٹر ڈاکٹر عبدالرزاق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہاکس حادثے کے مجموعی طور پر 10 افراد کو سول ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جن میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والا خاندان ہاکس بے پر پکنک منانے کے بعد واپس جارہا تھا، 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں جبکہ 3 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پنجاب کے شہر پنڈی گھیب میں ماں، بیٹی اور بیٹا تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ ضلع اٹک کے شہر پنڈی گھیب کے علاقے پرانہ میں پیش آیا جہاں بدقسمتی سے ماں اور 2 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔409489 9405531 updates

عینی شاہدین نے بتایا کہ خاتون نے ڈوبتے بچوں کو بچانے کیلئے تالاب میں چھلانگ لگائی تھی،لیکن تالاب کا پانی گہرا ہونے کے باعث تینوں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد پولیس نے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں