court 3

توہین مذہب کے الزام میں تین ملزموں‌ کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: مقامی سیشن عدالت نے توہین مذہب کے 3 ملزموں‌ کو موت و عمر قید کی سزائیں سنادیں۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کا فیصلہ سنایا، ملزموں میں عباس خان، شاہد شہزاد اور زرہ گل شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملزموں‌ کو 295 سی کے تحت سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، پیکا ایکٹ کے تحت 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، 295 بی کے تحت عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی اور 298 اے کے تحت تینوں ملزموں‌ کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے توہین آمیز مواد پھیلانے میں ملوث تھے، ملزموں‌ کے خلاف ایف آئی اے میں توہین مذہب سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

مقدمہ میں‌پراسیکیوشن کی جانب سے ملزموں‌کے سوشل میڈیا لنکس کا ریکارڈ، گواہان اور دیگر دستاویزی ثبوت بھی پیش کئے گئے، فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونےپر تینوں‌ملزموں‌کو سزاؤں کا حکم دے دیا.

اپنا تبصرہ لکھیں