download 1

سرکاری حج سکیم میں 5 ہزار افراد کا کوٹہ موجود،مزید درخواستیں وصولی کا فیصلہ

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو بتایا گیا کہ سرکاری حج سکیم میں 5 ہزار افراد کا کوٹہ موجود ہے، چند دن تک مزید درخواستیں لیں گے۔جمعرات کو وزارت مذہبی امور کے کمیٹی روم میں اجلاس کمیٹی کے چیئرمین ملک عامر ڈوگر کی زیر صدارت ہوا جس میں کمیٹی کے ارکان سمیت وزارت مذہبی امور کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین ملک عامر ڈوگر نے اعتراف کیا کہ ہر سال حج انتظامات میں بہتری آ رہی ہے جس پر وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے قائمہ کمیٹی کی طرف سے حج انتظامات کی ستائش پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی رہنمائی میں مزید بہتری لائیں گے۔کمیٹی کے چیئرمین ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ نجی حج کمپنیاں وزارت کی معاونت کرتی ہیں۔ وزارت مذہبی امور ان کی سرپرستی کرتی ہےسیکرٹری مذہبی امور نے کہاکہ کوشش کررہے ہیں کہ حج اخراجات 11لاکھ سے کم رہیں۔

کمیٹی کو بریفنگ میں بتایاگیاکہ سرکاری حج سکیم میں 5ہزار کا کوٹہ موجود ہے ، چند دن تک مزید درخواستیں لیں گے۔وزارت کی جانب سے بتایا گیا کہ منیٰ میں ہر میٹرس پر مخصوص نمبر لگا کر حجاج کو الاٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 218 نجی کمپنیوں کے خلاف 764 شکایات موصول ہوئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں