crime scene

اپنوں نے ہی زندگی چھین لی، 2 خواتین سمیت 6 افراد موت کی نیند سو گئے

نمائندگان:ملاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ میں بیوی نے شوہرکو قتل کرکے گھر کے صحن میں دفنادیا،شامل تفتیش بیوی نے اعتراف جرم کرلیا۔

ملاکنڈ کے علاقے سخاکوٹ میں لطف الرحمن نامی شہری کئی روز سے لاپتہ تھے۔ ان کے بھائیوں نے لاپتہ ہونے کے حوالے سے رپورٹ بھی درج کروائی تھی۔ ملاکنڈ لیویز نے واقعے کی تفتیش شروع کی اور ان کی بیوی کو شامل تفتیش کیا۔تفتیش میں ملزمہ نے اپنے شوہر کو قتل کرنے کااعتراف کرلیا۔ لیویز نے ملزمہ کی نشاندہی پر ان کے گھر کے اندر کھدائی کی اور لاش نکال لی۔

قتل میں استعمال ہونیوالا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ واقعے تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
lahore police2 1
خوشاب کے تھانہ جوڑاں کلاں کی حدود میں بہن کی فائرنگ سے چھوٹی بہن کی جان چلی گئی۔ پولیس نے ملزمہ کو اسکے شوہر سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ارم پروین نامی خاتون نے گھر میں موجود دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر قتل کا منصوبہ بنایا اور 20 سال کی شادی شدہ بہن بشریٰ بی بی کو گولیاں مار کر قتل کیا اور فرار ہوگئی۔

ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو اس کے شوہر سمیت گرفتار کرلیا ہے جبکہ آلہ قتل برآمد کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں.

کمالیہ میں مبینہ طور پر شادی سے انکار پر لڑکی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔یہ افسوس ناک واقعہ کمالیہ کے علاقے بستی پیراں میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کو مبینہ طور شادی سے انکار کرنے پر بےدردی سے قتل کردیا گیا۔
425577 5309642 updates
رپورٹس کے مطابق لڑکی کے والد نے ملزم کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔مقتولہ کے والد نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ہمسائے نے بیٹی کا رشتہ مانگا تھا جس سے انکار پر لڑکے نے ہفتے کی صبح بیٹی کو اغوا کیا اور پھر قتل کرکے لاش کھیت میں پھینک دی۔

پولیس کے مطابق لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مقدمے کے اندراج کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

لاہور کے علاقے کاہنہ میں تہرے قتل کی دل دہلا دینےوالی واردات پیش آئی ہے،جہاں نامعلوم ملزموں نے ایک باپ کو اس کے دو بیٹوں سمیت بے دردی سے قتل کردیا۔

پولیس کےمطابق لاشیں لاہورکی نجی سوسائٹی میں واقع گھرسےبرآمد ہوئیں،مقتولین کو تیزدھار آلے سے قتل کیاگیا،لاشیں رسی سےبندھی ہوئی تھیں،مقتول باپ کی شناخت 83 سال کےنعمان کےنام سےہوئی۔

پولیس کےمطابق تینوں کاتعلق سرگودھا سےتھا،تاحال ورثاکی جانب سےکوئی بھی لاشیں وصول کرنے نہیں آیا،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیےجناح ہسپتال لاہور کےمردہ خانےمنتقل کردیاگیا ہے،پولیس کاکہنا ہےکہ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں،جبکہ قاتلوں کی گرفتاری کے لئےواقعے کے تمام پہلوؤں سےتحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں