سینیئر صحافی محمد نوید انجم شاہ نے کہا ہے کہ پیشہ صحافت ایک مقدس فریضہ ہے۔ تعمیری اور مثبت صحافت سے معاشرے میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔نوجوان طلباء کو ائی ٹی ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرکے سوشل میڈیا میں مؤثر انداز سے مسائل کو اجاگر کرکے معاشرے میں بگاڑ کو ختم کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول نانڈلہ میں صحافت کا معاشرہ کی بہتری میں کردار کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے ہی ہم دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں۔صحافت معاشرے میں مثبت تنقید کے ذریعے مسائل کے خاتمہ کے حل میں مددگار ہوتی ہے۔صحافی دراصل عوام اور حکومتی اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔نوجوان طلباء اب اپنی توجہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب مرکوز کریں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے مثبت انداز سے مسائل کی نشاندہی کریں جس سے عوام کے مسائل کے حل میں مدد مل سکتی ہے۔
ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نانڈلہ ملک محمد اجمل وینس نے کہا کہ کسی بھی معاشرہ کی ترقی میں صحافت ہمیشہ مثبت کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔صحافت کی وجہ سے ایسے مسائل سامنے آتے ہیں، جنہیں بعض اوقات حکومتی اداروں کو ادراک نہیں ہوتا۔عوام کے مسائل کے حل میں صحافت مددگار ہوتی ہے۔سینیئر ٹیچر بشریٰ ناز نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے۔ صحافی معاشرے کے بگاڑ کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔اس موقع پر سینیئر ٹیچرز ہدایت اللہ،سید سجاد حسین شاہ،سعید احمد اور سید سراج شاہ بھی خطاب کیا ۔