928997 56728987 1

ریاست کو شہریوں سے قانون منوانے اور اپنے لئے بہانے بنانے کی اجازت نہیں‌، سپریم کورٹ

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے فیڈرل سروس ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل زائد المیعاد قرار دے کر خارج کردی۔ تاخیر معاف کرنے کی حکومتی استدعا بھی مسترد کردی گئی۔

عدالت نے قرار دیا کہ حکومت کو بھی عدالت میں عام آدمی والا پروٹوکول ہی ملے گا۔ حکومت کوئی انوکھی سائل نہیں، عام شہری کی طرح قانون ماننا پڑے گا۔
Untitled 2026 02 20T164407.040
جسٹس عائشہ ملک نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے کے مطابق ریاست اپنی نااہلی کا بوجھ عدالت پر نہیں ڈال سکتی اور نہ ہی بیوروکریسی کی سُستی کی سزا دوسرے فریق کو نہیں دی جا سکتی۔ریاست شہریوں سے تو قانون منواتی ہے لیکن خود بہانے بناتی ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ دفتری رولز یا انتظامی مشکل وقت کی پابندی سے اوپر نہیں ہوسکتے.

حکومتی مؤقف کے مطابق افسر کے تبادلے کی وجہ سے فائلیں دفتر میں ہی رہیں، حکومت کے مطابق فائلیں دفتر میں ہونے کی وجہ سے اپیل دائر کرنے میں دیر ہوئی۔

تحریری فیصلے کے مطابق سرکاری افسران کی کمی یا کمیٹیوں کے اجلاس نہیں ہونا حکومت کا اپنا قصور ہے، قانون پر عملدرآمد افسران کی سہولت کے تابع نہیں نظم و ضبط کا پابند ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے مقررہ 60 دن کی مدت کے 20 دن کی تاخیر سے اپیل دائر کی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں