401520 9406233 updates

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، نئی قیمت نے عوام کے ہوش اڑا دیئے

کراچی: سونے کی قیمت مسلسل دوسرے روز اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جس سے عام عوام انگشت بداں‌رہ گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 48 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 7373 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 46 ڈالر اضافے کے ساتھ3310 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے تھی۔

سونے کی قیمت میں‌ مسلسل اضافے کے باعث کئی شادیاں رکنے کاامکان پیدا ہو گیا، جبکہ والدین پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں