پاکستان میںایک ایسا درخت بھی ہے جس کےصرف ایک درخت کی قیمت ہی 20 لاکھ سے 2 کروڑ تک ہے.تاہم ہمارے ہاں کسان اپنی زمینوں پر ایسے درخت لگاتے ہیں جو صرف بالن (جلانے) یا چند ہزار سے اوپر کے فروخت ہوتے نہیں ہیں.
مہاگنی ایک مشہور اور قیمتی لکڑی ہے جو اپنی خوبصورتی اور مضبوطی کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔اس کاایک فٹ کا ریٹ اسلام آباد میں 10 ہزار روپے فٹ ہے اور اس کے دروازے اور کھڑکیاں بنوائی جاتی ہے کیونکہ اس کے گرین بڑے شاندار اور اس میں گانٹھ نہیں ہوتی اور سرخی مائل لکڑی بڑی ہی کمال کی اور مضبوط ہوتی ہے.اس کے نام مہاگنی کی وجہ اس کی خوبصورت، سرخ، بھوری لکڑی کی وجہ سے رکھا گیا ہے جو مختلف قسم کے فرنیچر اور دیگر اشیاء میں استعمال ہوتی ہے۔
یہ درخت زیادہ تر وسطی اور جنوبی امریکہ اور کیرابین کانگو کے علاقوں میں پایا جاتا ہے یہ درخت گرم اور مرطوب موسم میں بہترین نشوونما پاتا ہے.یہ درخت ہونڈوراس، برازیل، پیرو، میکسیکو اور کانگو میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، اسے ایشیا اور اوشیانا کے کچھ حصوں میں بھی اگایا جاتا ہے اور یہ پاکستان کے گرم علاقوں میں بھی بڑی آسانی سے اگایا جا سکتا ہے .
اس کا درخت گرم اور مرطوب موسم میں کامیاب ہوتا ہے۔ یہ درخت زیادہ پانی اور دھوپ پسند کرتا ہے، اور اچھی نکاسی والی مٹی میں بہترین نشوونما پاتا ہے.مہاگنی کی لکڑی مختلف مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے، جس سےبنے فرنیچر خوبصورت اور پائیدار ہوتے ہیں۔اس کی مضبوطی اور پانی سے مزاحمت کی وجہ سے کشتیوں میں استعمال ہوتی ہے۔گھروں اور دفاتر میں دیواروں کی پینلنگ،دروازے، کھڑکیاں اور ٹیبل وغیرہ کے لیے بھی اس کی لکڑی استعمال ہوتی ہے.
مہاگنی درخت عام طور پر 30 سے 40 میٹر تک لمبا ہو سکتا ہے، لیکن کچھ درخت 60 میٹر یعنی 200 فٹ تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔ یہ درخت اپنی لمبائی اور مضبوطی کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔