اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پولیس کے رویے سے متعلق کیس پر فیصلے میں کہا ہے کہ پولیس سٹیٹ کا تاثر خطرناک ہے، پولیس طاقتور طبقے کی خدمت کر رہی ہےعوام کی نہیں ۔
سپریم کورٹ نے سیتا رام کیس کا تیس صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا۔عدالت نے فیصلے میں سندھ میں ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کا رجحان تشویشناک قرار دیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلےمیں کہا گیا ہے ایف آئی آر میں تاخیر کمزور، غریب اور پسماندہ طبقے کے ساتھ ظلم ہے۔ملک کو آئینی ریاست کی طرف جانا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق عوام کا پولیس پر اعتماد ہی اصل پیمانہ ہے کہ ہم آئینی ریاست ہیں یا پولیس اسٹیٹ ہیں ہر افسر آئین کا سختی سے پابند ہے۔ پولیس فورس اور تھانے عوام کی خدمت کیلئے ہیں۔
خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میںبھی اندراج مقدمہ اور ضابطہ فوجداری کے سیکشن 22-اے کے تحت دی جانے والی درخواستوں کا عدالتوںپر مقدمات کا اضافی بوجھ تصور کیا جاتاہے.