Untitled 2025 10 09T183723.287

نوجوانوں کی اکثریت انٹرنیٹ پر لڑائی، طاقت اور دولت کمانے کے تصورات سے متاثر

ویب نیوز: نو عمر افراد سوشل میڈیا پر زیادہ تر ایسا مواد دیکھ رہے ہیں جو ان کی شخصیت اور ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب کررہاہے۔

امریکی تنظیم کے سروے کے مطابق 73 فیصد نوجوان انٹرنیٹ پر لڑائی، طاقت اور دولت کمانے جیسے تصورات سے متاثر ہورہے ہیں۔

سروے میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ ایسے مواد کو زیادہ دیکھنے والے لڑکوں میں خود اعتمادی کی کمی، تنہائی اور جذبات چھپانے کی عادت پائی جاتی ہے۔سروے کے مطابق 68 فیصد نوجوانوں نے بتایا کہ وہ اس طرح کا مواد خود تلاش نہیں کرتے بلکہ یہ خود بخود ان کی فیڈز پر آجاتا ہے۔

سروے کے مطابق اس طرح کا مواد نہ صرف خواتین کے خلاف منفی رویے کو عام کرتاہے بلکہ بعض اوقات تشدد کو بھی جنم دیتا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین نے والدین کو بچوں سے سوشل میڈیا کے اثرات پر بات کرنے اور انہیں صحت مند آف لائن سرگرمیوں میں شامل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں کھیلوں کے میدانوں‌کی کمی، تعلیم کے بوجھ اور صحت مندانہ سرگرمیوں‌ کی کمی کے باعث نوجوان انٹرنیٹ کی طرف زیادہ راغب ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں