WhatsApp Image 2025 01 10 at 03.16.33

ملتان میں‌صدارت کے عہدے پرپہلی بارخاتون امیدوار

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان،ملتان کی ضلعی عدلیہ کےقیام کےبعدوجودمیں‌آئی اور ملتان کی ضلعی عدالت سال 1901ء میں وجود میں‌آئی.اس طرح قیام پاکستان کے بعد سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کا باقاعدہ ریکارڈموجودہے.جس میں‌آج تک صدارت کے عہدے پر کوئی بھی خاتون امیدوارمیدان میں‌نہیں آئی.تاہم اب سال 2024-25ء کے انتخابات کے لئےپہلی بار صدارت کے عہدے پر خاتون امیدواربشریٰ نقوی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،جن کی ملتان بار کے بڑے وکلاء گروپوں‌نے مکمل حمایت کا اعلان کیا.تاہم اس کے باوجود دیگر 4 مردامیدواروں کی جانب سے بھی ان کے مقابلے میں‌کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے،جس کے بعد ایک امیدوار کی جانب سے کاغذات واپس لینے کے بعد بھی بشریٰ نقوی کے مقابلے میں‌3 مرد امیدوار میدان میں‌موجود ہیں.بشریٰ‌نقوی بنیادی طور پر لیہ سے تعلق رکھتی ہیں‌،جن کے شوہر پی آئی اےسے وابستہ ہیں.ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ممبر بننے کے ساتھ وہ پاکستان پیپلز پارٹی میں‌ بھی بہت فعال رہیں‌اور پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب کے عہدوں‌پر بھی براجمان رہنے کے ساتھ فعال وکالت کرتی رہیں اوروکلاء سیاست میں بہت سرگرم رہیں ،پھر ملکی سیاست سے دوری اختیار کرنے کے بعد انہوں‌نےدو سال تک چیئرمین ڈرگ کورٹ فیصل آباد کے عہدے پر فرائض سرانجام دئیے.اب دوبارہ وکلاءسیاست میں سرگرم ہونے کے ساتھ صدارت جیسے اہم عہدے پر حصہ لینے کا فیصلہ کیااور بھرپورانداز میں انتخابی مہم چلائی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں