400649 3596691 updates

مقتول سفر آخرت پر، قاتل فرار؛ جائیداد کے تنازعہ پر 4 افراد اپنوں کے ہاتھوں‌قتل

نمائندگان: صوابی میں‌جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ سے چچا کے ہاتھوں‌بھاوج اور 2 بھتیجے زندگی کی بازی ہار گئے. مقتولین کھیتوں‌میں‌گندم کی فصل کاٹ رہے تھے.

قتل کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ متنازعہ جائیداد میں‌لاشیں‌گندم کی بوریوں‌اور فصل کے درمیان لاوراث پڑی رہیں‌.

صوابی کے علاقہ زروبی ونڈ میں فائرنگ سے ماں دو بیٹوں سمیت قتل ہو گئی، جائیداد کے تنازعہ پر چچا نے فائرنگ کرکے اپنے دو بھتیجوں اور بھاوج کو قتل کردیا .

پولیس کے مطابق چچا نے پہلے گندم کی فصل کی کٹائی کے دوران فائرنگ کرکے اپنے بھتیجوں کو قتل کیا اور پھر گھر میں فائرنگ کرکے اپنی بھاوج کو قتل کیا.

پولیس کا کہنا ہے کہ ملز م کو جلد گرفتار کر لیا جائے اور قرار واقعی سزا دلائی جائے گی.

دوسری جانب سرگودھا میں بھائی کے ہاتھوں سگا بھائی قتل ہو گیا. سرگودھا کے علاقے فاطمہ جناح کالونی میں بھائی نے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔Untitled 62

مقامی لوگوں کے مطابق فاطمہ جناح کالونی کی گلی نمبر 2 کے رہائشی صابر اور مبشر کے مابین جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، فاطمہ جناح کالونی کا صابر اپنے لوڈر رکشہ پر شہر سے گھر آ رہا تھا کہ سگے بھائی مبشر نے چوک میں روک کر فائرنگ کر کے مار ڈالا۔

تھانہ جھال چکیاں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں