ویب نیوز: بھارتی شہر حیدر آباد میں بیوی اور بیٹی نے آشنا کے ساتھ مل کر گھر کے سربراہ کو قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ حیدرآباد کے علاقے مشیر آباد میں پیش آیا جہاں لنگم نامی شخص کو اس کی اپنی ہی بیوی اور سگی بیٹی نے قتل کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول لنگم اور اس کی بیوی وڈلوری شردھا نوکری پیشہ تھے جو کم معاوضے کی ملازمت کرتے تھے، ان کی بیٹی منیشا اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر چکی تھی اور اس کی اپنے دوست حسین کے ساتھ دوستی تھی۔پولیس کے مطابق میاں بیوی کے درمیان جھگڑا بھی بیٹی منیشا کی آشنا سے دوستی کو لے کر ہوا جو اس قدربڑھ گیا کہ شوہر کی موت کی وجہ بن گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ بیٹی نے دوپہر کے وقت اپنے باپ کو نیند کی گولیاں دیں اور پھر آشنا کے ساتھ مل کر دونوں ماں بیٹی نے پہلے اس کا سانس بند کیا اور پھر رسی کی مدد سے گلا گھونٹ دیا۔رپورٹس کے مطابق قتل کرنے کے بعد تینوں تھیٹر میں فلم دیکھنے گئے جس سے متاثر ہوکر انہوں نے لاش کو ٹھکانے لگانے کا بندوبست کیا اور لاش کو دریا میں لے جا کر پھینک دیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ دریا کے قریب موجود لوگوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارت کی ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادیو کو ان کے والد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ رادھیکا نے کئی ملکی اور غیر ملکی ٹینس ایونٹ میں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قتل کے وقت رادھیکا اور ان کے والد کے علاوہ گھر پر کوئی دوسرا فرد موجود نہیں تھا، رادھیکا کو ان کے والد کی جانب سے متعدد گولیاں ماری گئیں جس کے بعد ٹینس کھلاڑی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
بھارتی ٹینس کھلاڑی کے قتل کی اطلاع ہسپتال حکام نے پولیس کو دی۔رپورٹس کے مطابق قتل کی وجہ گھریلو جھگڑا بتائی جارہی ہے، رادھیکا کے والد ان کی سوشل میڈیا پر موجودگی اور بالخصوص انسٹاگرام ریلز پر مصروف رہنے کی وجہ سے ناخوش تھے۔
بھارتی پولیس کے مطابق قتل کے بعد رادھیکا کے والد کو حراست میں لے کر لائسنس یافتہ اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔