Untitled 2026 01 07T074210.805

اسلام آباد میں نئے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری، 12 کروڑ‌بڈ سیکیورٹی

اسلام آباد: پاکستان میں‌ایک اور جدید کرکٹ سٹیڈیم کی اسلام آباد میں تعمیر کےلیے سی ڈی اے نے ٹینڈر جاری کر دیا۔

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ڈی۔12 کے قریب نئے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے لیےٹینڈر جاری کر دیا۔

سی ڈی اے نے ای بڈنگ کے ذریعے ٹینڈر طلب کی ہے۔
cda officer arrest
سی ڈی اے نے12کروڑ روپے کی بڈسیکیورٹی لازمی قراردے دی،آخری تاریخ 16 فروری ہے.

سی ڈی اے ٹینڈر کے مطابق کرکٹ سٹیڈیم منصوبہ ای پی سی موڈ پر تعمیر ہوگا۔

اسلام آباد میں نئے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کو دارالحکومت میں کھیلوں کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح کے کرکٹ ایونٹس کے انعقاد میں بھی سہولت ملنے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں