telecom

ٹیلی کام سیکٹر نیٹ ورک میں‌اضافہ کے باوجود آمدن 152 ارب کم ہو گئی

اسلام آباد: پی ٹی اے نے ٹیلی کام سیکٹر کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ تیارکرلی ہے، جس کے مطابق پاکستان میں ٹیلی کام کا شعبہ مالی طور پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے، آمدن 955 ارب سےکم ہو کر803 ارب روپے رہ گئی۔

دستاویز کے مطابق ایک سال میں ٹیلی کام سیکٹر کی آمدن میں 152 ارب روپے کی کمی ہوئی، سال 2022-23 میں ٹیلی کام سیکٹر کی آمدن 817 ارب روپے تھی، جوسال 2023-24 میں آمدن اضافہ کے ساتھ 955 ارب روپے رہی، سال 2024-25 میں ٹیلی کام کی آمدن کم ہوکر 803 ارب روپے پر آ گئی ۔

پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں ٹیلی کام صارفین میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، 2024-25 میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 20 کروڑ 2 لاکھ تک پہنچ گئی،ملک میں ٹیلی ڈینسٹی بڑھ کر 81.21 فیصد ہو گئی ہے.

3 سال میں براڈبینڈ صارفین میں 2 کروڑ 20 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،براڈبینڈ کے پھیلاؤ میں تقریبا 61 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 3 سال میں 5 ہزار سے زائد نئے موبائل سروس ٹاور کا اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں