aresst

بدفعلی پر استاد کو عمر قید اور جرمانہ، بچی کو نشانہ بنانے والے کے نیفے میں‌پستول چل گیا

نمائندگان: مدرسہ میں‌بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے پر معلم کو قید و جرمانے کی سزا سنا دی گئی، جبکہ بچی کو زبردستی ہوس کا نشانہ بنانے والے نوجوان کے نیفے میں‌ پستول چل گیا.

ایڈیشنل سیشن جج بورے والا محمد محسن کموکا نے تھانہ ساہوکا کے تین سال پرانے نابالغ بچے سے مبینہ زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم حافظ عالم شیر سکنہ چکنمبر 39/کےبی کو سزا کا حکم دیا۔

مستغیث مقدمہ کے وکیل زاہد اقبال چوہان نے دلائل سے ثابت کیا کہ ملزم گناہ گار ہے۔ استغاثہ کے مطابق تین سال قبل بمطابق ایف آئی آر نمبر 482/22بجرم376ت پ تھانہ ساہوکا کے نواحی گاؤں 39/کے بی کے مقبول حسین نامی شخص نے ملزم پہ اپنے نابالغ 8 سالہ بیٹے سے زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا.

فاضل جج نے مقدمہ کی مکمل سماعت کے بعد ٹھوس شواہد کی بناء پر ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کے ساتھ ساتھ ملزم کو 5 لاکھ روپےمعاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے.
Untitled 2025 09 01T221200.883
لاہور میں کار میں بچی سے زیادتی کرنے والے لڑکے کے نیفے میں پسٹل چل گیا.

ملزم کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

ملزم کو سی سی ٹی وی میں‌ بچی کو زبردستی کار میں‌ لے جا کر زیادتی کانشا نہ بنانے پر گرفتار کیا گیا، تاہم ملزم کی مزاحمت پر اس کے نیفے میں‌پستول چل گیا.

اپنا تبصرہ لکھیں