412235 2456520 updates

کمسن بچوں‌ سے زیادتی اور خاتون کی بالیاں‌چھیننے والے ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

نمائندگان: فیصل آباد میں کمسن بچوں سے زیادتی کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مطابق فیصل آباد میں کمسن بچوں سے زیادتی کے ملزم کو ٹیم برآمدگی کیلئے لےجا رہی تھی کہ اس دوران ملزم کے ساتھی نے پولیس پر فائرنگ کی اور ملزم کو حراست سے چھروانے کی کوشش کی۔

سی سی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ فرار کی کوشش کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ملزم مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔

سی سی ڈی کے مطابق ملزم بچوں اور بچیوں سےزیادتی کرتا اور پھر نازیبا ویڈیوز بنا کربلیک میل کرتا تھا جب کہ ملزم کےموبائل سے زیادتی کی متعدد وڈیوز بھی برآمد ہوئی تھیں۔

ترجمان کے مطابق 30 منٹ تک فائرنگ کاسلسلہ جاری رہا جس کے بعد ملزم محسن زخمی حالت میں ملا، ملزم کو زخمی حالت میں الائیڈ اسپتال شفٹ کیا لیکن جاںبر نہیں ہوسکا۔

ملزم 20 سے زائد کمسن بچوں کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی اور ویڈیو بناکربلیک میلنگ میں ملوث تھا۔

دوسری جانب لاہور کے علاقہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم بھی ساتھی سمیت پولیس مقابلےمیں مارا گیا۔
screen grab 28
چند روز قبل لاہورکے علاقےغازی آباد میں ایک شخص 90 سالہ بزرگ خاتون پروین اختر کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا تھا جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی تھی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھاگیا تھا کہ کہ سبز ٹوپی پہنےاور ماسک لگائے پینٹ شرٹ میں ملبوس شخص سبزی کی دکان پر خریداری کے بہانے آیا اور وہاں‌بیٹھی بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ لی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم فراست علی ساتھی جون شاہ سمیت مقابلےمیں ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق سی سی ڈی اشتہاری کی گرفتاری کیلئے تھانہ مناواں جا رہی تھی، جہاں 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی، اس دوران جوابی فائرنگ میں دو ملزم مارے گئے جن میں کانوں سےبالیاں نوچنے والا ملزم بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں