کراچی: سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ربیع الاول کاچاند نظر آنے کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔
سپارکو کے مطابق ماہ ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے اور اس صورت میں 12 ربیع الاول 5 ستمبر بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔
سپارکو کا بتانا ہےکہ ربیع الاول کے چاند کی پیدائش 23 اگست کو صبح 11 بج کر 6 منٹ پر متوقع ہے۔
24 اگست کو غروب آفتاب تک چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔
دوسری جانب رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی 24 اگست کو منعقد ہوگا، جس کے لئے تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں.
اس طرح 12 ربیع الاول کی تقریبات اور ریلیوںاور کو بھی حتمی شکل دینے کے لئے مقامی سطح پر پروگراموں کا آغاز ہو چکا ہے.