WhatsApp Image 2025 01 22 at 01.28.34

امریکہ میں‌طوفان:2 ہزار پروازیں‌ منسوخ،4 افراد ہلاک

نیویارک:امریکہ کے جنوبی حصوں میں آنے والے غیر معمولی برفانی طوفان کے نتیجے میں امریکی ریاست ٹیکساس کی اہم شاہرائیں اور ایئر پورٹس بند ہو گئے ہیں جبکہ ریاست لوزیانا میں پہلی مرتبہ حکام کی جانب برفانی طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔طوفان سے اب تک چار افراد کی اموات کی اطلاعات ہیں،جن میں سے دو ہلاکتیں ٹیکساس کے علاقے آسٹن میں جبکہ دیگر اموات جارجیا اور ملواکی میں ہوئی ہیں۔

امریکی ریاست نیویارک میں طوفان کے نتیجے میں اب تک 18 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔آن لائن ہوائی جہازوں کی آمد و رفت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’فلائیٹ اویر‘ کے مطابق منگل کے روز امریکہ بھر میں 2200 سے زیادہ پروازیں منسوخ جبکہ تین ہزار کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں