icc 3 1

ٹیسٹ کرکٹ میں بھی سٹاپ کلاک متعارف،دیگر کئی قوانین بھی تبدیل

لندن: آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی سٹاپ کلاک متعارف کرا دیا۔

آئی سی سی کےمطابق فیلڈنگ ٹیم کو ہراوور ایک منٹ میں شروع کرنا ہوگا،خلاف ورزی پر 5 رنز کی پنیلٹی ہوگی.

گیندپر تھوک لگانے پر لازمی گیندکی تبدیلی کا اصول ختم کردیا گیا،جان بوجھ کر شارٹ لینے پر 5رنز کی پنیلٹی برقرار رکھی گئی ہے،جان بوجھ کر شارٹ رنز لینے پر فیلڈنگ ٹیم بلےباز کو اسٹرائیک پر رکھنے کا انتخاب کرے گی۔

آئی سی سی کےمطابق فرسٹ کلاس کرکٹ میں مکمل متبادل کھلاڑی کی اجازت دے دی گئی،شدید انجرڈ کھلاڑی کی جگہ مکمل متبادل اتارنے کی اجازت ہوگی،تمام فیصلے چیف ایگزیکٹوز کمیٹی کی منظوری کے بعد ہوئے۔

کرکٹ کے سابق کھلاڑیوں‌ کی جانب سے ان فیصلوں‌پر ملے جلے ردعمل کااظہار کیا جا رہا ہے. جن کے نفاز پر ٹیسٹ کرکٹ کی قدیم روایات تبدیل ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں