ویب نیوز: مائیکروسافٹ کمپنی نے مشور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم سکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد پیر سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ’’میٹنگ‘‘ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔
مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو سکائپ میں موجود تھیں، مائیکرو سافٹ ٹیم کے ذریعے انفرادی اور گروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
مائیکروسافٹ کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں ٹیم استعمال کرنیوالے صارفین کی تعداد میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔ سکائپ کے صارفین 2008ء میں 400 ملین تک پہنچ گئے تھے تاہم بعد میں دوسری ایپس آنے کے باعث اس کے استعمال میں کمی آتی رہی اور کووڈ کے دوران جہاں دوسرے ویڈیو کانفرنس پلیٹ فارمز کے صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا وہیں سکائپ کے صارفین کی تعداد میں کوئی خاطرخواہ اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔
رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ نے ٹیم پر کام کرنا شروع کردیا اور بالآخر سکائپ کو پیر (5 مئی) کے دن مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی اطلاع صارفین کو بھی دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سکائپ 22 برس قبل اپنےآغازسے ہی دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر گیا تھا، یہ پلیٹ فارم عام لوگوں کے رابطے کا ذریعہ تو بنا ہی تھا، لیکن مالیاتی اداروںاور کمپنیوںکی جانب سے آسانی کے لئے آن لائن میٹنگز ، حتیٰکہ دنیا بھر میں ملازمتوںکے لئےانٹرویوز بھی اس پلیٹ فارم سے منعقد ہوئے.