WhatsApp Image 2025 03 06 at 07.07.25

چھٹی جماعت کے روزہ دار طالب علم پر تشدد، استاد کے خلاف مقدمہ درج

بھکر: دریا خان کے علاقہ میں طالب علم بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے کا معاملہ، پرائیویٹ سکول کے پرنسپل اور استاد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.

WhatsApp Image 2025 03 06 at 06.01.07تھانہ صدر دریا خان کے مطابق عبدالرحمن نے مقدمہ درج کرایا کہ اس کا 11 سالہ بیٹا سعد ظفر موڑ دریا خان پر واقع برائٹ‌وے سکول میں‌زیر تعلیم ہے.

جس کو تفریح کے وقت بچوں‌کے ساتھ کھیلنے پر استاد محمدسجاد نے طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے روکا لیکن بچوں کے کھیل جاری رکھنے پر استاد نے اس کے روزہ دار بیٹے کو ڈنڈے سے تشددکا نشانہ بنایا ہے.

مدعی کی جانب سے مقدمہ میں‌ سکول پرنسپل کو بھی نامزد کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں