murder case

ویڈیو بنانے پر بھائی کے ہاتھوں بہن اور بھانجی، دوسرے واقعہ میں‌ ٹک ٹاکر قتل

نمائندگان: اوکاڑہ میں موبائل ویڈیو بنانے پر بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں کھرل کلاں میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن اور بھانجی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد احمد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دونوں خواتین پر نازیبا ویڈیو بنانے کا الزام لگاتے ہوئے فائرنگ کی، دونوں خواتین لاہور میں ملازمت کرتی تھیں، 6 روز قبل حجرہ شاہ مقیم میں‌واقع گھر آئیں تھیں۔

دوسری جانب گجرات کے نواحی علاقہ جلالپورجٹاں میں نامعلوم افراد نے فائرنگ سےٹک ٹاکر کو قتل کردیا گیا۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہےکہ موٹرسائیکل سوارملزمان نےتعاقب کرکے مقتول مقدر عباس کو قتل کیا۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

پولیس نے لاش قبضےمیں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔

خیال رہے تھوڑے عرصہ قبل اسلام آباد میں خاتون ٹک ٹاکر ثنایوسف کے علاوہ خوشاب، بھکر اور پشاور میں‌بھی ٹک ٹاکرمرد و خواتین کو انکے اپنے ہی گھر میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں